جموں و کشمیر کے ضلع کولگام میں آسمانی بجلی گرنے سے محکمہ زراعت کی عمارت خاکستر ہوگئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق کیلم کولگام میں سنیچر اور اتوار کی دیر شب آسمانی بجلی گرنے محکمہ زراعت کی عمارت میں آگ لگ گئی جس کے باعث گرین ہاؤس مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئی، تاہم اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔