جموں و کشمیر کے وسطی ضلع گاندربل میں آج ساتویں روز بھی لاک ڈاؤن میں کسی بھی طرح کی نرمی دیکھنے کو نہیں ملی۔
جموں و کلشمیر انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ میڈیا بلٹین کے مطابق گاندربل میں کورونا وائرس متاثریں کی تعداد 1578 ہوگئی ہے جس میں 437 سرگرم معاملات ہیں۔ وہیں ضلع میں اب تک اس وائرس سے 24 افراد کی موت ہوچکی ہے۔
خیال رہے کہ ضلع بھر میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ شفقت اقبال نے 29 اگست کو آٹھ دن کے لیے لاک ڈاؤن دوبارہ نافذ کیا تھا جو پانچ ستمبر کو ختم ہوگا۔