اردو

urdu

ETV Bharat / state

لیفٹیننٹ گورنر کا اننت ناگ کا دورہ - Anantnag news

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج ضلع اننت ناگ کا دورہ کیا اور میڈیکل کالج کے انتظامیہ سے ضلع بھر میں وبائی صورتحال اور اس سے جڑے تمام تر طبی انتظامات کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔

لیفٹیننٹ گورنر کا اننت ناگ کا دورہ
لیفٹیننٹ گورنر کا اننت ناگ کا دورہ

By

Published : Jun 1, 2021, 4:35 PM IST

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج ضلع اننت ناگ کا دورہ کیا، اس دوران انہوں نے گورنمنٹ میڈیکل کالج کے کام کاج کا جائزہ لیا۔

ویڈیو

سنہا نے میڈیکل کالج انتظامیہ سے ضلع بھر میں وبائی صورتحال اور اس سے جڑے تمام تر طبی انتظامات کے بارے میں جانکاری حاصل کی اور جی ایم سی میں کووڈ مریضوں کے لئے درکار طبی لوازمات اور سہولیات کا جائزہ لیا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایل جی نے کہا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے انتظامیہ کی جانب سے متعدد اقدامات کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے بجبہاڑہ میں قائم کووڈ مریضوں کے لئے ٹراما ہسپتال کے کام کاج کا بھی جائزہ لیا۔

اس موقع سے ڈائریکٹر ہیلتھ آئی جی پولیس، صوبائی کمشنر، ڈی سی، ایس ایس پی اننت ناگ، پرنسپل جی ایم سی اننت ناگ و دیگر کئی افسران ان کے ہمراہ تھے۔ ایل جی کے دورے کے حوالے سے انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details