اردو

urdu

By

Published : Jul 21, 2020, 10:58 PM IST

ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: لیفٹیننٹ گورنر نے 73 منصوبوں کا آغاز کیا

مرکز کے زیرانتظام جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر گریش چندرا مرمو نے 6 اضلاع کے دورہ کے دوران 476 کروڑ روپئے کی لاگت کے 73 منصوبوں کا آغاز کیا اور ان کی جلد تکمیل کےلیے ہدایات دیں۔

Lieutenant Governor launches 73 projects worth Rs. 476 crores during extensive tour to six Districts
جموں و کشمیر: لیفٹیننٹ گورنر نے 73 منصوبوں کا آغاز کیا

لیفٹننٹ گورنر نے چھ اضلاع کے دورہ کے دوران 151.79 کروڑ روپئے کے 48 ترقیاتی پراجکٹس کا ای۔افتتاح انجام دیا اور 290.80 کروڑ روپئے کی لاگتی منصوبوں کا ای۔فاونڈیشن رکھا۔

ضلع کپواڑہ کے دورے کے دوران جی سی مرمو نے 24.80 کروڑ روپئے سے تعمیر کردہ ایس ڈی ایچ کپوڑا میں آئی پی ڈی بلاک، ڈسٹرکٹ اڈمنسٹریٹیو کامپلکس میں 23.9 لاکھ سے تعمیر کردہ ویڈیو کانفرنس ہال کا افتتاح انجام دیا اور 1.88 کروڑ روپئے لاگتی لولاب روڈ پراجکٹ کے تحت متوازی بائی پاس پراجکٹ کا سنگ بنیاد رکھا۔

کولگام کے دورے پر لیفٹیننٹ گورنر نے چاولگام میں 7.40 کروڑ روپئے سے تعمیر ہونے والے 50 بیڈز پ مشتمل آیوش ہسپتال پراجکٹ کا سنگ بنیاد رکھا۔

انہوں نے اپنے دورہ بانڈی پورہ، کپواڑہ، کلگام، پلواما، شوپیان اور باراملا کے دوران افتتاح انجام دیئے گئے 48 منصوبوں میں 8 پل، 5 اسکول، 2 کالج، 3 ریزیونگ اسٹیشنز، 5 ہسپتال، 4 ہاسٹلز، 9 واٹر سپلائی اسکیمز، 7 بلڈنگز اور 5 دیگر پراجکٹس شامل ہیں۔

لیفٹیننٹ گورنر نے 21 میگا پراجکٹس کا ای۔بنیاد رکھا جن میں کپواڑہ میں 50 بستروں پر مشتمل ایوش ہسپتال، گولگام اور سوپور میں 2 ہسپتال، شوپیان اور کپواڑہ میں 2 ٹرانزٹ رہائش گاہ، 5 سڑکیں، 2 پانی سربراہی کی اسکیمز، ایک 12 میگاواٹ ہائیڈروالیکٹرک پراجکٹ، 2 کالجز، 4 عمارتیں اور ایک انڈور اسٹیم وغیرہ شامل ہیں۔

جی سی مرمو کے دورہ کے دوران ایل جی بصیر احمد خان، ڈائرکٹر جنرل آف پولیس دلباغ سنگھ، ڈویژنل کمشنر کشمیر، متعلقہ ڈی ایس پیز اور مختلف محکموں کے دیگر اعلیٰ عہدیدار شامل تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details