اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈومیسائل سرٹیفکیٹ اجراء کرنے میں تیزی کی ہدایت - kashmir news today

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے متعلقہ افسران کو ڈومیسائل سرٹیفکیٹ اجراء کرنے کی طریقہ کار میں تیزی اور بہتری لانے کی ہدایت کی ہے۔

ڈومیسائل سرٹیفکیٹ اجراء کرنے میں تیزی کی ہدایت
ڈومیسائل سرٹیفکیٹ اجراء کرنے میں تیزی کی ہدایت

By

Published : Aug 25, 2020, 1:19 PM IST

انہوں نے عوام کی جانب سے ڈومیسائل سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کی اور دکھائی گئی دلچسپی کی تعریف بھی کی۔


گزشتہ اتوار کو جموں میں ترقیاتی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے بعد ایک اجلاس میں افسران سے مخاطب ہو کر لیفٹیننٹ گورنر سنہا کا کہنا تھا کہ " پندرہ دنوں کے اندر اندر تمام درخواست دہندگان کو ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کے اجراء کی جانی چاہیے۔ آئندہ ماہ کی دس تاریخ کے بعد اس حوالے سے کوئی بھی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور اپنا کام صحیح طریقے سے نہ کرنے والے افسران کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔"

ان کا مزید کہنا تھا کہ " جن افراد کے پاس جموں و کشمیر کی پرمننٹ ریزیڈنٹ سرٹیفکیٹ پہلے سے ہی موجود ہیں ان سے غیر ضروری اضافی دستاویز طلب کرنا ضروری نہیں۔ "

لیفٹیننٹ گورنر نے مرکزی اسکیمز کو عوام تک جلد سے جلد پہنچانے پر بھی زور دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ 30 ستمبر تک آزاد کا اندراج مکمل ہو جانا چاہیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details