لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے ہاتھوں نئے ضلع ہسپتال کا سنگ بنیاد بڈگام:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بڈگام میں آج نئے ضلع ہسپتال کی سنگ بنیاد رکھتے ہوئے کہاکہ وادی میں مقامی باشندوں کے لئے ترقیاتی کاموں کو انجام دینے کے لئے حکومت پرعزم ہے۔ مستقبل میں مزید ترقیاتی منصوبوں کو عمل میں لانے کی کوشش کی جائے گی۔
انہوں نے آج بڈگام کے ریشی پورہ میں ایک تقریب کے دوران لوگوں کے لئے ہسپتال بننے پر خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ انتظامیہ عوام کی سہولت کے لئے پر عزم ہے اور تعمیر ترقی سرکار کا پہلا ہدف ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ یہ اسپتال ضلع کی عوام کے لئے سہولت سے لیس ہوگا اور باقی اضلاع کے لوگ بھی اسپتال سے مستفید ہونگے۔ ایل جی منوج نے کہا کہ ہم جو وعدہ کرتے ہیں وہ پورا کرتے ہیں اور باقیوں کی طرح نہیں ہیں جو عوام سے جھوٹ بولتے ہیں۔ ہمارا ہدف اب یہی ہے کہ سرینگر کے بعد اب اسمارٹ بڈگام بنانا ہے۔اس سلسلے میں پہل شروع کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Recruitment Of Sports Coaches جموں و کشمیر میں کھیل کود کے لیے کوچز کی تقرری
اس دوران چیف سکریٹری ارن کمار مہتا، ڈویژنل کمشنر کشمیر وجے کمار بھوری کے علاوہ دیگر اعلی افسران موجود رہے۔ ایل جی نے افسران سے ہدایت کی کہ جلد از جلد ہسپتال کے تعمیراتی کاموں کو مکمل کیا جائے۔