اردو

urdu

ETV Bharat / state

ایل جی ماتھر نے وزیر اطلاعات و نشریات پرکاش جاوڈیکر سے ملاقات کی - ای ٹی وی بھارت

رادھا کرشنا ماتھر اور پراکاش جاوڈیکر نے لداخ کی ترقی اور علاقہ میں جاری ترقیاتی پروجیکٹس پر تفصیلی گفتگو کی۔

LG leh krishna mathur calls on prakash javdekar in delhi
ایل جی ماتھر نے وزیر اطلاعات و نشریات پرکاش جاوڈیکر سے ملاقات کی

By

Published : Feb 27, 2020, 7:16 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 7:00 PM IST

لیفٹیننٹ گورنر یونین ٹریٹری لداخ رادھا کرشنا ماتھر نے وزیر برائے ماحولیات، جنگل اور وزیر اطلاعات و نشریات پرکاش جاوڈیکر سے نئی دہلی میں ملاقات کی۔

انھوں نے لیہہ اور کرگل دونوں اضلاع کے لیے مقامی زبان میں ایف ایم چینلز کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی۔ دونوں اضلاع کے لیے وقف کیے گئے ٹی وی چینلز اور سرحدی علاقوں میں ہوائی نشریات کے سگنلز کو بہتر بنانے کی اہمیت پر بھی زور دی۔

لیفٹیننٹ گورنر نے لداخ میں جنگلی حیات اور جنگلات کے احاطہ کے علاقے اور ان کی وزارت سے متعلق دیگر امور کے حوالے سے بھی جاوڈیکر سے بھی گفتگو کی۔

اس موقع پر جاوڈیکر نے ایل جی کو مکمل تعاون کی یقین دہائی کرائی۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 7:00 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details