26جولائی 1999 ء کو بھارتی افواج نے کرگل میں پاکستان کے ساتھ 'آپریشن وجے' میں ایک جنگ جیتی تھی اور اس کے بعد سے یہ دن ہر سال کرگل وجے دیوس کے نام سے منایا جارہا ہے۔
کرگل وجے دیوس کی 21 برس مکمل ہونے پر بھارت کی پاکستان پر فتح کی یاد تازہ کرتے ہوئے لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر آر کے ماتھر نے جنگ میموریل لیہہ میں پھولوں کی چادر چڑھانے کی تقریب میں کرگل جنگ کے دوران ملک کی سالمیت اور حفاظت کے خاطر قربان ہوئے جوانوں کو سلام پیش کیا۔
لیفٹیننٹ گورنر آر کے ماتھر نے کہا کہ "یہ دن ہمیں کرگل جنگ کے بہادر جوانوں کی تحمل، بہادری اور لگن کی یاد دلاتا ہے جو ہماری مادر وطن کے دفاع کے لئے اپنی آخری سانس تک لڑتے رہے۔'
انہوں نے حالات کے درمیان ملک کے تحفظ اور ملک کے فخر کے تحفظ میں بھارتی مسلح افواج کی ناقابل برداشت جرات اور ان گنت قربانیوں کو سلام پیش کیا۔'