اردو

urdu

ETV Bharat / state

لیفٹیننٹ گورنر اور چیف سکریٹری کی لوگوں کو عیدالفطر کی مبارک باد - جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو

اپنے پیغام میں لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ یہ تہوار بھارت کے مخلوط ثقافت کی ایک مثال ہے ۔

لیفٹیننٹ گورنر اور چیف سکرٹری کی لوگوں کو عیدالفطر کی مبارک باد
لیفٹیننٹ گورنر اور چیف سکرٹری کی لوگوں کو عیدالفطر کی مبارک باد

By

Published : May 23, 2020, 10:21 PM IST


جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو ،چیف سکریٹری اور ایل جی کے مشیر فاروق خان، بسیر خان ،کے کے شرما نے مرکزی علاقے کے لوگوں کو عیدالفطر کے موقعہ پر مبارک باد پیش کی۔

اُنہوں نے تمنا ظاہر کی کہ یہ تہوار بین مذہبی رواداری کو ترقی دے اور قائم رکھے اور تمام مذاہب کے ماننے والوں میں بھائی چارے یگانگت اور امن و آشتی کے اقدار پیدا کریں۔

لیفٹیننٹ گورنر و انتظامیہ کے اعلیٰ افسران نے اُمید ظاہرکی کہ ماہِ رمضان جوکہ صوم و صلوٰة ، صدقہ و خیرات کا مہینہ ہے جموںوکشمیر کی مخلوط روایات کو مزید استحکام بخشے گا۔ انہوں نے جموں وکشمیر کے لئے امن، ترقی اور خوشحالی کے لئے دعا کی۔

لیفیٹننٹ گورنر و جموں کشمیر انتظامیہ کے اعلا افسران نے موجودہ صورتحال کے پیش نظر لوگوں کو عید منانے کے دوران اِنتظامیہ کی جانب سے جاری رہنما خطوط اور قواعد و ضوابط پر عمل پیرا رہنے کے لئے کہا ۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details