شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں پولیس نے شدت پسند تنظیم لشکر طیبہ کے ایک عسکریت پسند کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق' بانڈی پورہ کے حاجن قصبہ میں عسکریت پسندوں کی تقل و حرکت کے حوالے سے ایک خفیہ اطلاع ملنے پر بانڈی پورہ پولیس، فوج کے 13 آر آر اور سی آر پی ایف کے 45 بٹالین نے حاجن قصبے کے ہاکبرا علاقے میں ایک مشترکہ ناکہ لگایا ۔
پولیس بیان کے مطابق ناکے کے دوران رفیق احمد نامی ایک عسکریت پسند کو ناکہ پارٹی پر گرینیڈ پھینکنے کی کوشش کے دوران گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس نے اس کے قبضے سے دھماکہ خیز مادہ اور اس کے ساتھ زندہ دستی بم ، اے کے 47 کے 19 راؤنڈ برآمد کیے ہیں۔