شمالی کشمیر کے ہندواڑہ قصبے کے گناپورہ کرالہ گنڈ میں شبانہ تصادم آرائی میں دو عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔
ہندواڑہ تصادم: لشکر طیبہ کمانڈر سمیت دو عسکریت پسند ہلاک تفصیلات کے مطابق بدھ کی شام دیر گئے گناپورہ کرالہ گنڈ میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان مختصر تصادم آرائی میں دو عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں
انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) کشمیر وجے کمار نے بتایا کہ بدھ کے روز ہندواڑہ میں ایک تصادم میں مارے جانے والے دو عسکریت پسندوں میں سے ایک کی شناخت لشکر طیبہ کے کمانڈر نصیر الدین لون کے نام سے ہوئی ہے۔
آئی جی پی کمار کے مطابق ' لون 18 اپریل 2020 کو سوپور میں سی آر پی ایف کے تین جوانوں اور 4 مارچ 2020 کو ہندواڑہ میں تین سی آر پی ایف جوانوں کی ہلاکت میں ملوث تھا۔
واضح رہے کہ ایک دن میں یہ دوسرا تصادم تھا۔ اس سے قبل بدھ کے روز ضلع شوپیان کے مولو چترگام کے علاقے میں شدت پسند تنظیم جیش محمد کا ایک عسکریت پسند تصادم میں ہلاک کیا گیا تھا۔