مرکزی زیر انتظام جموں کشمیر کے ضلع رامبن میں محکمہ صحت کی جانب سے ضلع ہسپتال رامبن میں تین روزہ نس بندی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں خواتین نے شرکت کی۔
تین روزہ کمپ میں 160 خواتین نے رجسٹریشن کرائی تھی جن میں 60 کا کامیاب آپریشن کیا گیا۔ ملک کی بڑھتی آبادی پر روک لگانے اور خوشحال کنبہ بنانے کے لیے محکمہ کی کاوشوں سے ہر سال ضلع سطح پر کیمپ لگائے جاتے ہیں، جس میں ضلع رامبن کے گول،بانہال، بٹوت، رامسو اور کھڑی تحصیلوں سے خواہشمند مستورات استفادہ حاصل کرتی ہیں۔