وفد میں چیف ایگزیکٹو کونسلر لیہہ- گیال پی وانگیال کی سربراہی میں ڈپٹی چیئرمین- ٹسرانگ سیندپ، ایگزیکٹیوو کونسلر برائے زراعت- فونٹسوگ سنزن، ایگزیکٹیو کونسلر برائے ایجوکیشن- کونچوک ٹینزن، ایگزیکٹو کونسلر برائے اقلیت- ممتاز حسین اور ڈپٹی کمشنر لیہہ سچن کمار وغیرہ شامل تھے۔
وفد نے ایل جی آر کے ماتھر سے لیہہ کے موجودہ حالات کے بارے میں تفصیلی بات چیت کی گئی اور دوران کورونا وائرس و کووڈ -19 کا مقابلہ کرنے کے لیے تیاریوں کا جائزہ لیا۔
گونگما علاقے سے تعلق رکھنے والے تین مثبت کورونا وائرس کیسز اور کوارٹینٹڈ گاؤں کو فراہم کی جانے والی سہولیات، اور وائرس کے مزید پھیلاؤ پر مشتمل گاؤں والوں کی جانب سے انتظامیہ تک تعاون بڑھانے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسکریننگ کی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے قرنٹینہ سینٹرز، (لیہہ میں علیحیدگی کے مراکز) سی ای سی اور ای سی ایس نے ایل جی ماتھور سے درخواست کی کہ لداخ کے لیے درکار اضافی طبی آلات اور کووڈ 19 سے بچنے کی تمام تر سہولیات و معلومات فراہم کی جائے۔
سرینگر۔ لیہ اور مینالی ۔ لیہ سڑکوں کے کھل جانے کے بعد یہاں آنے والے مزدوروں کی اسکریننگ، لیہ میں کووڈ -19 پھیلنے کے پیش نظر سیاحوں کی منصوبہ بندی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔