اردو

urdu

ETV Bharat / state

Heavy Snowfall In Kashmir برفباری کے سبب سرینگر-لیہہ شاہراہ عارضی طور بند

ضلع گاندربل کے مشہور سیاحتی مقام سونہ مرگ میں تازہ برف باری کے بعد سرینگر لیہہ شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت بند کردی گئی ہے۔ قومی شاہراہ پر آمد و رفت بند کئے جانے کے بعد ٹریفک نظام پوری طرح سے متاثر رہی۔

برفباری کے سبب نگر-لیہہ شاہراہ عارضی طور بند
برفباری کے سبب نگر-لیہہ شاہراہ عارضی طور بند

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 17, 2023, 10:48 AM IST

Updated : Oct 17, 2023, 1:52 PM IST

Heavy Snowfall In Kashmir

گاندربل: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل سمیت مختلف اضلاع میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ مسلسل برفباری کی وجہ سے عام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ضلع گاندربل کے مشہور سیاحتی مقام سونہ مرگ میں تازہ برف باری کے بعد سرینگر لیہہ شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت بند کردی گئی ہے۔ قومی شاہراہ پر آمد و رفت بند کئے جانے کے بعد ٹریفک نظام پوری طرح سے متاثر ہوگئی ہے۔

برفباری کے سبب نگر-لیہہ شاہراہ عارضی طور بند

ایک اہلکار نے بتایا کہ سڑک پر پھسلن کو دیکھتے ہوئے اسے عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق، سونہ مرگ میں کل شام کو شدید برف باری کا سلسلہ جاری ہوا تاہم گاندربل کے دیگر علاقوں میں کسی جگہ بھی بارش یا برفباری کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے، وہیں وادی کے بیشتر حصوں میں درجہ حرارت مسلسل نقطہ انجماد سے نیچے ہی درج کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Mughal Road Closed : پہاڑی علاقوں میں تازہ برف باری، مغل شاہراہ عارضی طور پر بند

دوسری طرف مسلسل بارش کی وجہ سے رامبن کے قریب کیفے ٹیریا موڑ پر زمین کھسکنے کی وجہ سے نیشنل ہائی وے نمبر 44 کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر رامبن نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ٹریفک کنٹرول روم سے چیک کرنے کے بعد ہی سفر کریں۔ بارش کی وجہ سے رامبن ضلع کے تمام سرکاری اور نجی اسکول آج کے لیے بند کردیئے گئے ہیں۔

Last Updated : Oct 17, 2023, 1:52 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details