اردو

urdu

ETV Bharat / state

تیندوے نے 30 بھیڑوں کو چیر پھاڑ ڈالا - تیندوے نے 30 بھیڑوں کو چیر پھاڑ ڈالا

کشمیر کے بالائی علاقوں میں جنگلی جانور اکثر انسانی بستیوں میں داخل ہوتے ہیں جس کی وجہ سے کئی بار انسانی جانوں اور مویشیوں کا اتلاف ہوتا ہے۔

تیندوے نے 30 بھیڑوں کو چیر پھاڑ ڈالا

By

Published : Mar 26, 2019, 7:24 PM IST

ریاست جموں و کشمیر کے ضلع شوپیاں کے رامنگری گاؤں میں گذشتہ رات ایک تیندوا اچانک بھیڑوں کے باڑے میں گھس گیا اور 30 بھیڑوں کو چیر پھاڑ ڈالا۔

تیندوے نے 30 بھیڑوں کو چیر پھاڑ ڈالا

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کے مطابق یہ واقعہ نثار احمد ملک نامی شخص کے گھر میں پیش آیا۔

ملک نے اس سلسلے میں کہا کہ ’یہ بھیڑیں انکے روزگار کا واحد ذریعہ تھیں، لہذا انہوں نے حکومت سے معاوضے کی درخواست کی ہے۔

اس واقعے کے فوراً بعد محکمہ وائلڈ لائف نے تیندوے کو تلاش کرنے کی مہم شروع کردی ہے۔

کشمیر کے بالائی علاقوں میں جنگلی جانور اکثر انسانی بستیوں میں داخل ہوتے ہیں جس کی وجہ سے عوام کو کئی بار انسانی جانوں اور مویشیوں کا اتلاف ہوتا ہے۔

حکام کہتے ہیں کہ جنگلی جانوروں کی آماجگاہوں کا دائرہ تنگ ہوتا جارہا ہے اور انہیں غزا کے مسائل درپیش ہیں جسکی وجہ سے وہ اکثر انسانی بستیوں کا رخ کرتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details