کولگام: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہوتی جا رہی ہیں۔ تمام سیاسی جماعتیں اپنے اپنے طریقے سے جموں و کشمیر میں ہونے والے انتخابات کی تیاریوں میں مصروف ہو چکی ہیں۔ اسی درمیان ضلع کولگام میں جموں و کشمیر پپلز کانفریس پارٹی کے رہنما نظیر احمد لاوئے نے کہا کہ ان کی سیاسی جماعت وادی میں ہونے والے تمام انتخابات کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی کسی کے ساتھ جانے کے بجائے تنہا الیکشن لڑے گی اور عوام کے حق کے لئے آواز بلند کرے گی۔
کولگام میں کارکنان کی میٹنگ منعقد ہوئی جس کی صدارت نایب صدر نظیر احمد لاوئے نے کی۔ اس موقعے پر پارٹی کے یوتھ صدر مدثر کریم، جنرل سکریٹری ایڈوکیٹ پرواز کے علاوہ دیگر لیڈران اور ورکر موجود تھے۔ پارٹی لیڈران نے ورکروں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ بلدیاتی اور پنچایتی انتخابات کے لیے تیار رہیں اور پارٹی کی جیت کو یقینی بنائے۔