اردو

urdu

ETV Bharat / state

شوپیان: لشکر طیبہ کی کمین گاہ تباہ - لشکر طیبہ کے عسکریت پسندوں کی کمین گاہ کو تباہ

اتوار کے روز شوپیان میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے ڈیوٹی پر مامور سی آر پی ایف کی ایک ناکہ پارٹی پر حملہ کیا تھا۔ تاہم اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا.

شوپیان: لشکر طیبہ کی کمین گاہ تباہ
شوپیان: لشکر طیبہ کی کمین گاہ تباہ

By

Published : Jul 27, 2020, 7:07 AM IST

Updated : Jul 27, 2020, 7:58 AM IST

جموں وکشمیر پولیس نے اتوار کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان کے زین پورہ علاقے میں شدت پسند تنظیم لشکر طیبہ کے ایک خفیہ ٹھکانے کو تباہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔

شوپیان: لشکر طیبہ کی کمین گاہ تباہ

میڈیا کو ایک بیان میں پولیس نے کہا کہ داچھو زین پورہ کے باغات میں لشکر طیبہ کے عسکریت پسندوں کی موجودگی سے متعلق اطلاع ملنے پر شوپیان پولیس نے فوج کے 44 راشٹریہ رائفلز اور 178 بی این سی آر پی ایف کے ساتھ مشترکہ طور پر سرچ آپریشن شروع کیا۔ اس دوران لشکر طیبہ کے عسکریت پسندوں کی کمین گاہ کو تباہ کیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں

شوپیان: لشکر طیبہ کی کمین گاہ تباہ

شوپیان: سی آر پی ایف پارٹی پر مشتبہ عسکریت پسندوں کا حملہ

انہوں نے کہا کہ ' خفیہ پناہ گاہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ گولہ بارود جیسے دو یو بی جی ایل دستی بم، تین چینی دستی بم ، ایک اے 47 میگزین کے ساتھ ساتھ 20 اے کے 47 راؤنڈ، ایک ریڈیو سیٹ، کھانے پینے والی چیزیں اور دیگر دھماکہ خیز مادہ برآمد کیا گیا۔'

شوپیان: لشکر طیبہ کی کمین گاہ تباہ

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ' دھماکہ خیز مادہ کو مزید تفتیش کے لئے پولیس تحویل میں لیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں تھانہ زین پورہ میں مقدمہ درج کیا گیا۔'

شوپیان: لشکر طیبہ کی کمین گاہ تباہ

واضح رہے کہ اتوار کے روز شوپیان میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے ڈیوٹی پر مامور سی آر پی ایف کی ایک ناکہ پارٹی پر حملہ کیا تھا۔ تاہم اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

Last Updated : Jul 27, 2020, 7:58 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details