اردو

urdu

ETV Bharat / state

Helmet Distributed Among Yatris امرناتھ یاتروں کے درمیان ہیلمیٹ تقسیم - سالانہ امرناتھ یاترا اگرچہ پچھلے ایک ماہ سے جاری

گاندربل میں ایک لنگر مالک کی طرف سے یاتریوں کو بالتل سے امرناتھ گپھا کی طرف جانے کے دوران سر کو محفوظ رکھنے کیلئے ہیلمیٹ تقسیم کیا گیا۔ لنگر مالک کا کہنا ہے کہ یاترا کے دوران احتیاطی تدبیر کے طور پر یاتریوں کو ہیلمیٹ دینے کا فیصلہ کیا۔

امرناتھ گپھا کی طرف جانے والے یاتروں کے درمیان ہیلمیٹ تقسیم
امرناتھ گپھا کی طرف جانے والے یاتروں کے درمیان ہیلمیٹ تقسیم

By

Published : Aug 4, 2023, 12:41 PM IST

امرناتھ گپھا کی طرف جانے والے یاتروں کے درمیان ہیلمیٹ تقسیم

گاندربل: سالانہ امرناتھ یاترا اگرچہ پچھلے ایک ماہ سے جاری ہے، جس کے دوران چار لاکھ پچیس ہزار سے زیادہ یاتری امرناتھ گپھا کے درشن کر چکے ہیں۔ وہیں یاتریوں کو بالتل بیس کیمپ سے کھانے پینے اور رہنے کے علاوہ دیگر سہولیات بھی فراہم کی جارہی ہیں۔ اس سال بالتل سے دومیل تک راستہ ٹھیک ہونے کی وجہ سے ای آٹو رکشا بھی یاتریوں کو فراہم کیا جا رہا ہے۔ وہیں ایک لنگر مالک کی طرف سے یاتریوں کو بالتل سے امرناتھ گپھا کی طرف جانے کے دوران سر کو محفوظ رکھنے کیلئے ہیلمیٹ دی جا رہی ہے تاکہ پہاڑوں سے گرنے والے پتھروں سے سر کو بچایا جاسکے۔

تفصیلات کے مطابق روزانہ ہزاروں یاتریوں کو ایک لنگر کے ان سیواداروں کی جانب سے ہر روز یاتریوں کو ہیلمیٹ دۓ جاتے ہیں۔ اس سلسلے میں سوامی جی جو لنگر چلاتے ہیں، نے کہا کہ دراصل میں نے ایک خاتون کو چند سال پہلے یاترا کے دوران پتھر لگنے سے اسکی موت ہوتے ہوئے دیکھی ہے اور یہی وجہ ہے کہ میں نے اسی وقت یہ سوچا کہ میں یاتریوں کے سر کو بچانے کیلئے کچھ کروں اور یہ قدم میں نے پھر اٹھایا۔

یہ بھی پڑھیں:Appointment Letter to Slain pandit’s wife: ایل جی سنہا نے سنیل پنڈت کی اہلیہ کو تقرری نامہ سونپا

ان کا کہنا ہے کہ ہم اپنے آپ کو خوش قسمت سمجھ رہے ہیں کیونکہ ہم کسی کی جان بچانے کے کام آتے ہیں۔انہوں نے خاص کر یاتریوں سے اپیل کی ہے کہ یاترا پر جانے سے پہلے ہیلمیٹ کا استعمال ضرور کریں تاکہ سر کو پتھر لگنے سے بچایا جا سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details