پلوامہ:جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے نونگری علاقے میں پچھلے تین ماہ سے لگاتار کریوس (Karevas) سے پانی نمودار ہورہا ہے جس کی وجہ سے کریوس کی زمین کھسک رہی ہے اور علاقے کے لوگوں میں اس کی وجہ سے تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ جب کہ کریوس کے نچلے علاقہ میں بستی آباد ہے۔ جب کہ اس کے ساتھ ہی ایک سڑک بھی گزرتی ہے جس پر دن رات ٹریفک رواں دواں رہتا ہے۔ سڑک کا کچھ حصہ اگرچہ کھسک بھی گیا ہے۔ وہیں اگر اس کا حل جلدی نہیں نکالا گیا تو کوئی بڑا حادثہ پیش آنے کا بھی خطرہ بھی لاحق ہے۔ نونگری گاؤں میں کریواس موجود ہیں اور اس کریواس کے نچلے حصے میں نونگری گاؤں بھی آباد ہے تاہم پچھلے کئی ماہ سے اس علاقے میں اس کریواس سے اچانک پانی نکل رہا ہے جس کی وجہ سے وہاں موجود کریواس کی زمین کھسک رہی ہیں۔ Land sliding in navnagari pulwama from last three months
نو نگری پلوامہ میں پچھلے تین ماہ سے لینڈ سلائیڈنگ کے حادثات یہ بھی پڑھیں:
بتایا گیا ہے کہ ایسے حالات میں جب کہ علاقے کے لوگوں کو بے حد مشکلات کا سامنا درپیش ہے۔ جب کہ علاقے کے لوگوں میں کافی تشویش پائی جارہی ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق پچھلے کئی ماہ سے زمین کھسک رہی ہے جس کی وجہ سے یہاں سے گاڑی والوں کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کا گزرنا مشکل ہوگیا ہے۔ اس کریواس سے پانی کے نکلنے سے علاقے کی رابطہ سڑک کے ساتھ ساتھ رہاٸشی علاقے میں زمین کھسکنے کا بھی خطرہ لاحق ہو گیا ہے جس کی وجہ سے علاقے میں خوف و دہشت کا ماحول پیدا ہو چکا ہے۔ Landslide accidents in Navnagari Pulwama
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ مذکورہ علاقے کی کریواس سے اچانک پانی نکل آنے سے جہاں علاقے کی سڑکوں کے خراب ہونے کا اندیشہ پیدا ہو چکا ہے وہیں علاقے میں زمین کھسکنے کا بھی خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ پانی کہاں سے آ رہا ہے اس بات کا کوٸی پتہ نہیں ہے تاہم جہاں سے پانی کا ریلا آ رہا ہے وہاں پانی کی ایک ٹنکی موجود ہے ایسا ممکن ہے کہ پانی ٹنکی کی وجہ سے ہی آ رہا ہے۔ مقامی لوگوں نے انتظامیہ کے افسروں سے اپیل کی ہے کہ وہ علاقے کا دورہ کر کے وہاں اس بات کا جاٸزہ لیں کہ وہاں پانی کیسے آ رہا ہے جس وجہ سے علاقے کے لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔