اردو

urdu

ETV Bharat / state

Land Sliding In Ganderbalگاندربل میں تودے گرنے سے نو مکانات اور گوخانہ کو منہدم

گاندربل ضلع کے سونمرگ کے ریزین علاقے میں مٹی کے تودے گرنے سے تقریباً 9 مکانات اور ایک گوخانہ منہدم ہوگئے ۔اس دوران سری نگر-لیہہ ہائی وئے پر گاڑیوں کی آمدورفت پوری طرح سے ٹھپ پڑ گئی اس سے عام لوگوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔

گاندربل میں تودے گرنے سے نو مکانات اور گوشالہ کو منہدم
گاندربل میں تودے گرنے سے نو مکانات اور گوشالہ کو منہدم

By

Published : Feb 20, 2023, 8:26 PM IST

Updated : Feb 22, 2023, 11:56 AM IST

گاندربل میں تودے گرنے سے نو مکانات اور گوخانہ کو منہدم

گاندربل: وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع کے سونمرگ کے ریزین علاقے میں مٹی کے تودے گرنے سے تقریباً 9 مکانات اور ایک گوخانہ منہدم ہوگئے ۔اس دوران سری نگر-لیہہ ہائی وئے پر گاڑیوں کی آمدورفت پوری طرح سے ٹھپ پڑ گئی اس سے عام لوگوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔ پولیس کے اہلکار نے بتایا کہ شدید بارش کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ اس واقعے میں متعدد مکانات اور ایک گوشالا کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔سری نگر لیہہ ہائی وئے کے اوپر مٹی کا تودا گرنے کے سبب آمدورفت بند ہو گئی ہے ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ رہائشی محمد اقبال رینا، محمد یوسف رینا شبیر احمد رینا، محمد جمال رینا، محمد یوسف رینا ، محمد کمال رینا ، ظہور احمد رینا ، عبدل سلام رینا اور محمد اسلم بروال ساکنان ریزن کے مکانات تباہ ہو چکے ہیں۔ابھی تک اگرچہ کسی بھی انسانی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ لیکن کچھ مویشی اور گھوڑے کے مارے جانے کی اطلاع ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پولیس، ایس ڈی آر ایف اور سی آر پی ایف کی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لے رہیں ہیں۔جبکہ ضلع انتظامیہ کے سینئر افسران بھی علاقے میں موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Landslide Affected Seek Compensation: زمین کھسکنے سے متاثرہ افراد نے بازآباد کاری کی اپیل کی

دوسری جانب بیکن کے اعلی افسران اور انجینئر بھی جدید مشینری اور مزدوروں کی مدد سے سرینگر سونمرگ شاہراہ پر آمدورفت دوبارہ بحال کرانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔

Last Updated : Feb 22, 2023, 11:56 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details