اس سے قبل آج وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے بی آر او کے ذریعہ تعمیر کیے گئے 44 بڑے مستقل پل عوام کے لیے وقف کردیئے۔
بارڈر روڈز آرگنائزیشن (بی آر او) کے ذریعہ سات ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں تعمیر کیے گئے 44 پلوں کے افتتاح کے موقع پر ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل ہرپال سنگھ نے کہا کہ رواں برس بارڈر روڈز آرگنائزیشن نے اپنے کام میں تین گنا زیادہ اضافہ کر کے انجام دیا ہے۔
ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل سنگھ نے بتایا کہ لداخ کے اگلے ایک سال میں مزید 40 سے 50 پل تعمیر کیے جائیں گے۔
لیفٹیننٹ جنرل سنگھ نے کہا کہ 'ہم نے عارضی پلوں کو مستقل پلوں میں تبدیل کرنے کی رفتار کو تیز کردیا ہے'۔