اس دوران کرگل میں ڈسٹرکٹ سروس سلیکشن ریکروٹمنٹ بورڈ کرگل کی مخلتف اسامیوں کے لیے منعقد امتحانات کے نتیجے میں تاخیر کے خلاف اور جموں و کشمیر بینک میں خالی اسامیوں کے لیے لداخی طلباء کے فارم داخل نہ کئے جانے پر کرگل بند رکھا گھا۔
آل انڈیا کرگل لداخ اسٹوڈنٹس یونین کی طرف سے دی گئی کرگل بند کال کو مختلف مذہبی تنظیموں، سیاسی جماعتوں، تجارت اور ٹرانسپورٹ یونین نے حمایت کی۔
قابل ذکر ہے کہ کرگل اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن نے چیئرمین ڈی ایس ایس آر بی کرگل و ڈپٹی کمشنر کرگل سے مختلف اسامیوں کے لئے منعقد امتحانات کے نتائج کا اعلان کرنے میں تاخیر پر کئی بار رابطہ کیا۔
تاہم انہوں نے کئی بار انہیں یقین دہانی کرائی لیکن ابھی تک نتائج کا اعلان نہیں کیا گیا۔ لداخ کے مقامی تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لئے جاب پالیسی، لداخ کے لئے علیحدہ پبلک سروس کمیشن، جموں و کشمیر اور دیگر ریاست میں پیشہ وارانہ کالجوں میں لداخی طلباء کے لئے خصوصی کوٹہ، ڈی ایس ایس آر بی کے نتائج کا جلد از جلد اعلان اور حالیہ جے اینڈ کے بینک کی اسامیوں میں لداخی طلباء کو شامل کرنا اور دیگر مقامی طلباء کی مشکلات و مسائل کو حل کرنے کے لئے لداخ و ٹی انتظامیہ سے مطالبہ کیا۔