اردو

urdu

ETV Bharat / state

'پہلی بار لداخ کو حق مل رہا ہے' - کانگریس کی طرف سے بحث میں صرف جموں کشمیر کا نام لیا گیا

بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما جامياگن ٹی نامگيال نے کانگریس پر نکتہ چینی کرتے ہوئے لوک سبھا میں کہا کہ ان کے دور حکومت میں لداخ مکمل طور پر نظرانداز رہا ہے لیکن دفعہ 370 ہٹنے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں پہلی بار لداخ کو اس کا حق مل رہا ہے۔

'پہلی بار لداخ کو حق مل رہا ہے'
'پہلی بار لداخ کو حق مل رہا ہے'

By

Published : Mar 18, 2020, 11:38 PM IST

نامگيال نے جموں و کشمیر، لداخ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی ضمنی مطالبات زر پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ کانگریس نے جس طرح سے ہمیشہ لداخ کو نظرانداز رکھا ہے اس کی ذہنیت میں اب بھی کوئی تبدیلی نہیں ہے۔

کانگریس کی طرف سے بحث میں صرف جموں کشمیر کا نام لیا گیا۔ كانگریس نے لداخ کا نام ایک بار بھی نہ لے کر پھر سے اپنی ذہنیت کا بے نقاب کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ سوچ بدلیں تبھی ملک بدلے گا۔ مودی حکومت کی حکمرانی میں پہلی بار لداخ کو ترقی کے مرکزی دھارے میں شامل کرنے کی کوشش شروع کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details