اردو

urdu

ETV Bharat / state

لداخ ادبی فیسٹیول کے دوسرے ایڈیشن کا افتتاح - مرکز کے زیر انتظام لداخ

لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر نے لداخ ادبی فیسٹیول 2020 کے دوسرے ایڈیشن کا عملی طور پر افتتاح کیا۔

لداخ ادبی فیسٹیول کے دوسرے ایڈیشن کا افتتاح
لداخ ادبی فیسٹیول کے دوسرے ایڈیشن کا افتتاح

By

Published : Dec 11, 2020, 12:53 PM IST

مرکز کے زیر انتظام لداخ میں 'لداخ ایٹ کراس روڈس' کے نام پر دوسرے مرحلے کا ادبی میلے کا انعقاد کیا گیا جس کا افتتاح خطے کے لیفٹیننٹ گورنر آر کے ماتھر نے کیا.

افتتاحی تقریب ایل جی نے آن لائن منعقد کی اور اس میں چئیرمین لداخ آٹو نامس ہل ڈیلیمنٹ کونسل فیروز احمد خان، رکن پارلیمان جے ٹی نامگیال اور دیگر عہدیداروں نے اس میں بذریعہ ویڈیو شرکت کی۔

لداخ ادبی فیسٹیول کے دوسرے ایڈیشن کا افتتاح

اس موقع پر فیروز احمد خان نے کہا کہ ادبی میلہ منعقد کرنے سے لداخ میں سیاحت کو فروغ مل جائے گا اور ساتھ ساتھ خطے کے ادب و تاریخ سے لوگ آشنا ہوں گے۔

انہوں نے محکمہ سیاحت کو میلہ منعقد کرنے پر داد دیتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے پروگرام ہر سال منعقد کرنے چاہیے تاکہ خطے کی پہچان ہو۔

رکن پارلیمان جے ٹی نامگیال نے کہا کہ ایسے پروگرام منعقد کرنے سے نوجوان طبقہ لداخ کی تاریخ اور تمدن و ادب سے آگاہ ہونے کے علاوہ اس ادب کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں اور مستقبل میں وہ ادب کے ذریعے لداخ کی تاریخ اور تہزیب کو زندہ رکھنے میں اپنا رول نبھا سکیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details