دنیا بھر میں کوروناوائرس کے تیزی سے پھیلائو، ایران میں ہوئی وائرس کی وجہ سے حالیہ اموات کے پیش نظر بین الاقوامی پروازیں روک دی گئی ہیں، جس کی وجہ سے کشمیر سمیت ہندوستان بھر کے سینکڑوں طالب علم اور مقدس مقامات کی زیارت کی غرض سے گئے زائرین بھی وہاں پھنسے ہوئے ہیں۔
وفد نے مرکزی وزیر کو لداخی زائرین کو ایران سے جلد از جلد نکالنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’لداخ کے ضلع کرگل اور لیہہ سے تعلق رکھنے والے تقریباً 1200 افراد زیارت کی غرض سے ایران گئے ہوئے تھے اور اس وقت وہاں پھنسے ہوئے ہیں۔‘‘