جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں ویکسین اور ریپڈ ایکشن ٹیسٹ کٹس کی شدید کمی پائی جا رہی ہے۔ ضلع کے تمام ویکسینیشن مراکز پر لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے
اس دوران ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے ضلع بڈگام کے کچھ ویکسینیشن اور ٹیسٹنگ مراکز کا جائزہ لیا جہاں پایا کہ لوگ ویکسینیشن کے لیے آ تو رہے ہیں لیکن ویکسین موجود نہیں ہونے کی وجہ سے انہیں واپس لوٹنا پڑ رہا ہے۔
بڈگام میں ریپڈ ایکشن ٹیسٹ کٹس ختم ہونے سے ضلع میں ٹیسٹ نہیں ہو پا رہا ہے حالانکہ آر ٹی پی سی ٹیسٹ کو انتظامیہ یقینی بنانے کی ہرممکن کوشش کر رہی ہے.