مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں دفعہ 370 اور 35 اے کی منسوخی کے بعد پہلی بار ضلع ترقیاتی انتخابات منعقد کرائے جا رہے ہیں۔ جہاں انتظامیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ انتخابات کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے گئے ہیں وہی پولنگ مراکز پر بنیادی سہولیات کا فقدان تھا۔
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کھنموں پولنگ مراکز کے پریس ایڈمن آفیسر طارق احمد کا کہنا تھا کہ 'گزشتہ روز ہمیں یہاں لایا گیا۔ ووٹ ڈالنے والوں کے لئے تو تمام اقدامات اٹھائے گئے ہیں تاہم پولنگ اسٹاف کے لیے بنیادی سہولیات بھی فراہم نہیں کی گئی ہیں۔'