اردو

urdu

ETV Bharat / state

Sonmarg Hospital سونمرگ میں قائم اسپتال میں بنیادی سہولیات کا فقدان - Sonmarg Hospital

سونمرگ کے مقامی افراد نے الزام عائد کیا ہے کہ سونمرگ میں قائم اسپتال میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔ اس اسپتال میں ہر طرح کی سہولیات بہم رکھنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ Lack of basic Facilities in Sonmarg Hospital

Sonmarg Hospital
Sonmarg Hospital

By

Published : Nov 20, 2022, 1:32 PM IST

گاندربل:ضلع گاندربل کے سیاحتی مقام سونمرگ میں قائم پرائمری ہیلتھ سنٹر میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے جس کی وجہ سے نہ صرف مقامی لوگوں کو بلکہ ملک کی مختلف ریاستوں سے آئے ہوئے سیاحوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس ضمن میں سونمرگ میں کاروباری طبقہ سے وابستہ لوگوں نے کہا کہ ہم نے کئی بار اس بات کو متعلقہ محکمہ کی نوٹس میں لایا کہ سونمرگ کے اس اسپتال میں ہر ایک سہولیات میسر رکھی جائے تاکہ یہاں کے مریضوں کو کنگن نہ جانا پڑے۔ Lack of basic Facilities in the Hospital Established in Sonmarg

سونمرگ میں قائم اسپتال میں بنیادی سہولیات کا فقدان

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ جب زوجلہ کے مقام پر کوئی حادثہ رونما ہوتا ہے تو زخمیوں کو یہاں سے کنگن لے جانا پڑتا ہے جس کی وجہ سے سفر کے دوران کئی زخمیوں کی موت بھی ہوجاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر سونمرگ کے پرائمری ہیلتھ سنٹر میں ہر ایک سہولیات بہم رکھی جاتیں تو جب بھی کوئی حادثہ رونما ہوتا تو ان کو علاج و معالجہ کے لیے کنگن کی طرف روانہ نہ کرنا پڑتا۔ انہوں نے اس سلسلے میں گورنر انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ پرائمری ہیلتھ سنٹر سونمرگ میں ہر ایک سہولیات بہم رکھنے کے لیے فوری طور پر اقدامات اٹھائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details