پلوامہ: حکومت کھیل کود کو فروغ دینے کے اقدامات اٹھارہی ہیں تاکہ وادی کے نوجوان کھیل کود کے ساتھ منسلک ہوسکیں۔ اس منصوبے کے تحت جموں و کشمیر کے ساتھ ساتھ ضلع پلوامہ میں بھی کھیل کے کئی میدان تیار کئے ہیں۔ تاہم ضلع کے بیشتر میدانوں میں بنیادی سہولیات کا فقدان نظر آتا ہے۔Lack of basic facilities in the Arampora playground of Pulwama district, the youth took steps to smooth the field
Lack of Basic Facilities in Arampora نوجوانوں نے کھیل کے میدان میں بنیادی سہولیات کے فقدان کو دورکرنے کی کوشش شروع کردی - کھیل کود کو فروغ
ضلع پلوامہ کے آرم پورہ میں واقع کھیل کے میدان میں بنیادی سہولیات کے فقدان کے سبب نوجوانوں کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ نوجوانوں نے خود ہی پریشانیوں سے نجات پانے کا طریقہ ڈھونڈ نکالا اوراس کی راہ ہموار کرنے کی بھرپورکوشش میں مصروف ہیں ۔Lack of basic facilities in the Arampora playground of Pulwama
یہ بھی پڑھیں:Anti Drug Awareness Programme ترال کو منشیات سے پاک رکھنے کے لیے انتظامیہ متحرک
اعجاز احمد نے کہا کہ ہم نے زمین میدان کے نام وقف کی ہے ۔تاہم اس میدان کو ہموار کرنے کے لئے پیسے کی ضرورت ہےجو ہمارے بس کی بات نہیں ہے۔انہوں نے بھی انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ علاقے کے نوجوانوں کو کھیل کود کے ساتھ منسلک کرنے کے لئے اس میدان کو تعمیر کرنے میں ان کی مدد کرے۔اس ضمن میں بی ڈی سی چیئرمین لاسی پورہ سجادرینا نے کہا کہ وہ اس حوالے سے خود بھی اقدامات اٹھائیں گے ساتھ ہی ضلع انتظامیہ کی توجہ اس جانب مبذول کرانے کی کوشش کریں گے تا کہ مسئلہ حل ہو سکے۔