پوری ملک کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر میں بھی نوجوانوں کو کھیل کود کے ساتھ منسلک کرنے کے لئے مختلف منصوبوں پر عملدرآمد جاری ہے۔ لیکن کھیل کے میدانوں میں بنیادی سہولیات کی کمی کے سبب نوجوانوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرناپڑ رہا ہے۔Lack Of Basic Facilities In Play Field At Rahmoo In Pulwama
وادی کے دیگر اضلاع کے ساتھ ساتھ پلوامہ ضلع میں بھی محمکہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس اور محمکہ دیہی ترقی کے اشتراک سے محتلف دیہاتوں میں کھیل کے میدان تعمیر کئےگئے۔ان کا مقصد ہے کہ نوجوانوں کو کھیل کود کے ساتھ منسلک کیا جائے۔ تاہم بیشتر علاقوں سے شکایت موصول ہورہے ہے کہ ان دیہی علاقوں میں تعمیر کئے گئے کھیل کے میدان میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔
محمکہ دیہی ترقی نے لاکھوں روپے صرف کرکے ضلع کے رہمو علاقے میں کھیل کے میدان کی تعمیر کرائی۔تاہم ایک سال گزار جانے کے باوجود اس میدان کے تعمیراتی کام مکمل نہیں ہوسکاہے۔ اس میدان کو نالہ رومشی کے کنارے پر تعمیر کیا گیا۔اس کی وجہ سے کھیل کے میدان پر خطرے کا بادل منڈلانے لگاہے۔
محمکہ نے اگرچہ اس علاقے میں رومشی نالہ پر اسٹیڈیم تعمیر کرنے کا فیصلہ کیاہے۔لیکن اسٹیڈیم کی تعمیر سے قبل پختہ باندھ بنانے کی ضرورت تھی تاکہ اسٹیڈیم کو سیلاب کی زد میں آنے سے روکا جاسکے۔