ڈگری کالج رامبن 2005 منظور ہوکر چند سال کے بعد کالج کی عمارت کرول میں تعمیر کر کے کالج میں تدرسی عمل شروع کر دیا گیا تھا۔
بنیادی سہولیات نہ ہونے سے کالج میں زیر تعلیم طلباء تعلیمی سرگرمیاں خاص کر 'تجرباتی لیبارٹریوں' جن میں فزیکس، زالیجی، باٹنی اور کمپیوٹر لیب کے کام کاج پر اثرانداز ہو رہا ہے۔
کالج میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'کالج میں بنیادی سہولیات نہ ہونے سے ان کو زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 'کالج میں بجلی کی سپلائی نہ ہونے کی وجہ سے انتہائی ضروری ڈھانچے متاثر ہورہے ہیں'