اردو

urdu

ETV Bharat / state

Labourer Drowns To Death: دریائے جہلم میں ڈوبنے سے مزدور کی موت - دریائے جہلم میں ڈوبنے سے مزدور کی موت

اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقے میں واقع دریائے جہلم سے ریت نکالنے کے دوران ایک مزدور کی ڈوبنے سے موت ہو گئی۔ ہلاک شدہ مزدور کی شناخت خلیل احمد چوہان کے طور پر ہوئی ہے۔ Labourer Drowns To Death

دریائے جہلم میں ڈوبنے سے مزدور کی موت
دریائے جہلم میں ڈوبنے سے مزدور کی موت

By

Published : Jul 1, 2022, 3:53 PM IST

اننت ناگ:جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقے میں واقع دریائے جہلم سے ریت نکالنے کے دوران ایک مزدور کی ڈوبنے سے موت ہو گئی۔ ہلاک شدہ مزدور کی شناخت ٹنگہاڑ ہلر کوکرناگ کے رہائشی خلیل احمد چوہان کے طور پر ہوئی ہے۔

ویڈیو
مزید پڑھیں:

بتایا جا رہا ہے کہ جمعہ کے روز خلیل احمد کا دریائے جہلم سے ریت نکالنے کے دوران پیر پھسل گیا اور وہ ڈوب گیا۔ واقعے کے فوراً بعد موقع پر موجود لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی، جائے وقوع پر پہنچی پولیس نے خلیل کو پانی سے بیہوشی کی حالت میں باہر نکالا اور قریبی طبی مرکز پہنچایا جہاں کے ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ بعد ازیں طبی و قانونی لوازمات پورے کرنے کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details