ڈوڈہ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں مزدوروں کے لئے بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔اس پروگرام میں مزدوروں کو لیبر کوڈ، بلڈنگ اور دیگر تعمیراتی مزدوروں کی فلاحی اسکیموں، ای شرم رجسٹریشن، پی ایم-ایس وائی ایم پنشن، اٹل پنشن یوجنا اور چائلڈ لیبر قوانین کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے گنڈوترا نے کہا کہ ہمارے ساتھ رجسٹرڈ مزدوروں کو حکومت کی مختلف اسکیموں کے بارے میں بتایا گیا کہ یہ اسکیمیں مزدور طبقے کی کس طرح مدد کرتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنہوں نے ابھی تک خود کو رجسٹر نہیں کرایا ہے انہیں رجسٹریشن کے عمل میں لایا جائے گا اور انہیں اسکیموں کے فوائد بھی ملیں گے۔