گاندربل: جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں گاندربل میں واقع کے وی کے کانفرنس ہال میں وائس چانسلر سکاسٹ پروفیسر نذیر احمد گنائی کی صدارت میں سائنسی مشاورتی کمیٹی کی 19ویں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں متعلقہ ادارے کے افسران نے شرکت کی۔کرشی وگیان کیندر گاندربل کی 19ویں سائنسی مشاورتی کمیٹی کی میٹنگ کے وی کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوئی۔
اس میٹنگ میں پروفیسر ایف اے بھٹ ڈین ، ڈاکٹر ایم کے شرما ڈائرکٹر CITH، مختلف ڈویژنوں کے سربراہان، یونیورسٹی کے سائنسدان، لائن ڈپارٹمنٹس کے سربراہان اور ترقی پسند کسانوں/ صنعت کاروں نے بھی شرکت کی۔ وائس چانسلر پروفیسر نذیر احمد گنائی نے کے وی کے کی بڑے پیمانے پر زمین کی ترقی اور کیندر کیمپس میں ایک مربوط کاشتکاری نظام کے تمام اجزاء کو شامل کرنے کے لئے ٹیم کو مبارکباد دی جو کسانوں کے لئے ایک ماڈل بن گیا ہے۔