کپواڑہ :مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے کپواڑہ کے حال ہی میں میڈل حاصل کرنے والے ووشو کھلاڑیوں کو ہندواڑہ میں بی جے پی کے ضلع صدر کپواڑہ نے ان چمپینز کی حوصلہ افزائی کے لئے ایک جشن پروگرام کا انعقاد کیا .کپوارہ کے کھیلو انڈیا ووشو چیمپئنز کو بی جے پی کے ضلع صدر نے اعزاز سے نوازا۔
تقریب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے جاوید قریشی نے کہا کہ ان کھلاڑیوں کو سہولت فراہم کرنے کا مقصد وادی کے نوجوانوں کو کھیلوں کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دینا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اتراکھنڈ کے کھیلو انڈیا میں کھیلو انڈیا سنٹر ووشو ہندواڑہ کپواڑہ کے کھلاڑی مہرین بندے نے چاندی کا تمغہ اپنے گھر لایا اور پاکیزہ قریشی اور رسیبہ نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔