کپواڑہ کے ضلع ترقیاتی کمشنر امام الدین نے اسپتالوں سے آکسیجن سیلنڈرز سے متعلق شکایات موصول ہونے کے بعد اسپتال کا اچانک دورہ کیا۔
کپواڑہ :ضلع ترقیاتی کمشنر نے اسپتال کا دورہ کیا - کپواڑہ ای ٹی وی بھارت خبر
جموں کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے ضلع ترقیاتی کمشنر نے اسپتالوں سے آکسیجن سیلنڈرز سے متعلق شکایات موصول ہونے کے بعد اچانک اسپتال کا دورہ کیا۔ اور اسپتال میں آکسیجن پلانٹ کا جائزہ لیا۔
ضلع ترقیاتی کمشنر
دورہ کے دوران انہوں نے اسپتال میں آکسیجن جنریشن پلانٹ کا جائزہ لیا۔ اور اسپتال میں پراسرار طور پر آکسیجن سلنڈروں کے غائب ہونے کے سبب انہوں نے ایک تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی۔
اور چیف میڈیکل آفیسر کپواڑہ کو دو دن کے اندد رپوٹ پیش کرنے اور مذکورہ معاملہ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔انہوں نےکووڈ اسپتال میں کووڈ مریضوں کیلے صرف ایک تیماردار رکھنے کی کی ہدایت دی۔ تاکہ اسپتال کے اندر زیادہ بھیڑ نہ ہو۔