جموں و کشمیر کے جنوبی ضلع کولگام میں پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف اپنی مہم جاری رکھتے ہوئے 22 اور 23 کی درمیانی رات کو قاضی گنڈ کے علاقے نیپورہ چوک میں ایک معمول کا ناکہ قائم کیا گیا تھا۔ اس دوران پولیس نے سینٹرو کار زیر JK03B-8315 کو روک کر چیکنگ کے دوران گاڑی سے بیگ میں چھپائی گئی 43 کلو فکی برآمد کی ۔
کولگام میں منشیات فروش گرفتار - منشیات فروش کو ممنوعہ مادہ کے ساتھ گرفتار
جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں پولیس نے منشیات فروش کو ممنوعہ مادہ کے ساتھ گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
کولگام میں منشیات فروش گرفتار
پولیس نے گاڑی میں سوار شاہد احمد ٹھوکر ولد محمد صابر ساکنہ واگہامہ بجبہاڑہ کو موقع پر ہی گرفتار کرلیا۔
پولیس نے گاڑی کو تحویل میں لے کر اس معاملے کے حوالے سے ایف آئی آر نمبر 13/2021 U / S 8/15 NDPS ایکٹ پولیس اسٹیشن قاضی گنڈ میں درج کیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔