اردو

urdu

ETV Bharat / state

کولگام: آتشزدگی کے سبب جزوی طور پر مکان کو نقصان

جموں کشمیر کے ضلع کولگام کے سرندو علاقہ میں آتشزدگی کی وجہ سے ایک مکان کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔ جس کی وجہ سے مذکورہ مکان کے مالک کو مالی طورپر نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

جزوی طور پرمکان کو نقصان
جزوی طور پرمکان کو نقصان

By

Published : May 22, 2021, 4:51 PM IST

تفصیلات کے مطابق شارق احمد بٹ نامی شخص کے گھر میں آگ لگنے کی وجہ سے نقدی اور لاکھوں کا املاک تباہ ہوا ہے۔

جزوی طور پرمکان کو نقصان

اہل خانہ کے مطابق کل شام مکان میں پکوان کے دوران گیس لیک ہوا اور زور دار دھماکے سے سیلنڈر پھٹ گیا۔جس کے بعد دیکھتے ہی دیکھتےآگ پورے مکان میں پھیل گئی۔

اس آتشزدگی کے سبب کئی لاکھ روپیے اور زیور و دیگر املاک کا نقصان ہوا ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق فیر اینڈ ایمرجنسی کے عملہ کی بر وقت آمد سے آگ پر قابو پالیا گیا۔ اہلخانہ نے امدادی مدد کی اپیل کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details