ضلع کے تمام 178 پنچایتوں کو کووڈ سینٹر قائم کرنے کا منصوبہ ہے۔ اور اس کے تحت اب تک 150 پنچایتوں میں کووڈ سینٹر قائم کیا جا چکا ہے۔
کولگام کے ڈپٹی کمشنر بلال محد الدین کا کہنا ہے کہ تمام پنچایتوں میں بستر لگائے گئے ہیں۔ جبکہ اس سے متعلق دیگر سرگرمیاں بھی جاری ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک ہفتہ کے اندر بقیہ کووڈ سینٹر کی سرگرمیاں بھی مکمل کرلی جائینگی۔ انہوں نے کہا کہ یہ مراکز ایسے مریضوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے ہیں جن کے لیے گھر کے علاوہ کوئی اور جگہ نہیں ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کووڈ مراکز پر ضروری میڈیکل کٹس مہیا ہوں گے۔ ان میں نبض آکسیمیٹر ، غیر رابطہ تھرمامیٹر ، کووڈ مینجمنٹ کٹس ، کے اے ٹی کٹس ، آکسیجن مرتکز ، بلک آکسیجن سلنڈر ، فلو میٹر ، این 95 ماسک ، ٹرپل لیئر ماسک ، دستانے ، بیڈ سائیڈ لاکر شامل ہیں۔ ، نمکین اسٹینڈ اور سینیٹائزر وغیرہ مہیا ہونگی ۔