جموں کشمیر کے ضلع کولگام کے دمحال ہانجی پورہ کے کمیونیٹی ہال میں محکمہ صحت کے جانب سےبیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ کے عنوان پر ایک روزہ بیداری پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا ۔
کولگام: بیٹی بچاو بیٹی پڑھاو بیداری پروگرام - کولگام ای ٹی وی بھارت خبر
جموں کشمیر کے ضلع کولگام کے دمحال ہانجی پورہ کے کمیونٹی ہال میں محکمہ صحت کی جانب سے بیٹی بچاو بیٹی پڑھاو ایک روزہ بیداری تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔
اس پرورگام میں دمحال ہانجی پورہ کے تحصیلدار نیاز احمد بٹ نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی ۔ انکے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسر کولگام ڈاکٹر سمینہ گل ، بلاک میڈیکل آفسر دمحال ڈاکٹر شگفتہ کے علاوہ محکمہ صحت کے دیگر فسران اور بلاک دمحال سے وابستہ درجنوں آشا ورکرس نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر مقریرین نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں بیٹے کے مقابلے بیٹیوں کوزیادہ توجہ اور عزت دینی چاہیے ۔ کیونکہ اگر ایک بیٹے کو تعلیم دی جاتی ہے تو صرف ایک فرد کی تعلیم ہے ۔جبکہ ایک بیٹی کی تعلیم ایک خاندان کی تعلیم ہے