جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کے درگا ناگ ڈلگیٹ میں واقع کرشنا نام کے ڈھابہ مالک کا بیٹا اتوار کی صبح زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔
واضح رہے کہ رواں ماہ کی 17 تاریخ کو خانباز فورسز نام کے عسکریت پسندوں نے کی درگا ناگ ڈل گیٹ میں واقع کرشنا ڈھابہ ملک کے بیٹے پر نزدیکی سے گولیاں چلائی تھیں۔ فائرنگ کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا تھا۔
آکاش مہرا کو شدید زخمی حالت میں فوری طور ایس ایم ایج ایس اہسپتال منتقل کیا گیا جہاں 11 روز سے اس کا علاج جاری تھا۔ تاہم مذکورہ شخص نے اتوار کی صبح ہسپتال میں آخری سانس لی۔