اردو

urdu

ETV Bharat / state

کوکرناگ: شجرکاری مہم کا آغاز

مہم کے دوران کئی مقامات پر شجر کاری کی گئی اور عوام کو ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنے میں جنگلات کی اہمیت سے واقف کرایا گیا۔

Kokarnag: plantation drive started by the social forestry department
کوکرناگ: سوشل فاریسٹری کی جانب سے شجرکاری مہم کا آغاز

By

Published : Mar 12, 2020, 9:38 PM IST

جموں و کشمیر میں محکمہ سوشل فاریسٹری کی جانب سے اننت ناگ کے کوکرناگ فاریسٹ رینج میں شجر کاری کی ایک مہم کا آغاز ہوا۔ مہم کا آغاز ڈی ایف او سوشل فاریسٹری اننت ناگ، شمع روحی نے ایس ڈی ایم کوکرناگ اویس احمد کے ہمراہ کیا۔

اس موقع پر انتظامیہ سے وابستہ دیگر افسران بھی موجود تھے۔

کوکرناگ: سوشل فاریسٹری کی جانب سے شجرکاری مہم کا آغاز

مہم کے دوران کئی مقامات پر شجر کاری کی گئی اور عوام کو ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنے میں جنگلات کی اہمیت سے واقف کرایا گیا۔

اس موقع پر شمع روحی نے کہا کہ 'اس طرح کے پروگراموں کا انعقاد ایک جامع منصوبے کے تحت انجام دئے جا رہے ہیں۔ جبکہ اس کا مقصد نہ صرف جنگلاتی رقبے میں اضافہ کرنا ہے بلکہ لوگوں میں اس حوالے سے شعور پیدا کرنا بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں بھی یہ مہم جاری رہے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details