کشتواڑ: مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ کا زعفران پوری دنیا میں مشہور ہے۔ اس کی کھیتی کشتواڑ کے چند علاقوں میں کی جاتی ہے۔ کشتواڑ میں لوگ گزشتہ تیس سال سے زعفران کی کھیتی کرتے آ رہے ہیں۔ لیکن کشتواڑ کے کسانوں کو ان کی محنت کا جائز حق نہیں مل پا رہا تھا۔ حالیہ برسوں میں ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ ڈاکٹر دیونش یادیو نے زعفران کے کاشت کاروں کے ساتھ درجنوں بار ملاقات کی اور ان کی پریشانی کو غور سے سنا۔ ڈپٹی کمشنر کشتواڑ نے انہیں کئی مرتبہ یقین دہانی بھی کروائی تھی کہ کشتواڑ کے زعفران کو جے آئی ٹیگ پر ضلع انتظامیہ ہائر اتھارٹی کی نوٹس میں لاکر کشتواڑ کے کسانوں کی اس مانگ کو پورا کرنے کی کوشش کرے گی۔
زعفران کو جی آئی ٹیگ ملنے پر کشتواڑ کے کسان میں خوشی کی لہر - مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر
زعفران کو جی اے ٹیگ میں شامل کرنے پر کسان کے چہروں پر خوشی کی لہر دیکھنے کو ملی۔ اس دوران کشتواڑ کے زغفران پیداوار کسانوں نے بھی ضلع انتظامیہ کشتواڑ اور زعفران محکمہ کا شکریا ادا کیا۔ Kishtwar Saffron Farmers
زعفران کو جی آئی ٹیگ ملنے پر کشتواڑ کے کسان میں خوشی کی لہر
Published : Dec 2, 2023, 1:32 PM IST
یہ بھی پڑھیں:ایڈز کی روک تھام کا عالمی دن، جموں کشمیر میں ایچ آئی وی کے 7 ہزار کیسز
ڈپٹی کمشنر کشتواڑ ڈاکٹر دیونش یادیو نے کشتواڑ کے لوگوں کو جموں کشمیر سرکار کی طرف سے کشتواڑ کے زعفران کو جی آئی ٹیگ میں شامل کیے جانے پر مبارک باد پیش کی۔ کشتواڑ کے زعفران ویلی سے مشہور پوچھال کے لوگوں نے بھی ڈپٹی کمشنر کشتواڑ کا شکریہ ادا کیا۔ اس دوران لوگوں نے ناراضگی بھی ظاہر کی کہ محکمہ کی طرف سے کسانوں کو کوئی امداد نہیں کی جاتی ہے۔