جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں آج کشمیر کسان تحریک کے بینر تلے کسانوں اور کاشتکاروں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
اننت ناگ میں کسانوں اور کاشتکاروں کا احتجاج
کسانوں نے ملک بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران حکومت پر ان کے مسائل کو نظر انداز کرنے کا الزام لگایا ہے۔
اننت ناگ میں کسانوں اور کاشتکاروں کا احتجاج
مظاہرین نے ڈیزل و پٹرول کی بڑھتی قیمتوں پر جہاں حکومت کو ہدف تنقید بنایا۔ وہیں لاک ڈاؤن کے دوران کسانوں کے مسائل کو نظر انداز کرنے کا بھی حکومت پر الزام عائد کیا۔
اس موقع پر تحریک کے سربراہ غلام نبی ملک نے کہا کہ 'حکومت کو موجودہ سنگین نوعیت کے تناظر میں کسانوں کے سبھی قرضہ جات معاف کرنا چاہیے جبکہ کشمیر میں غیر معیاری ادویات کی فراہمی کا بھی سنگین نوٹس لینا چاہیے۔