اردو

urdu

ETV Bharat / state

آل انڈیا کسان سنگھرش سمیتی کا دورہ کشمیر - ای ٹی وی کشمیر

ڈیلی گیشن نے کسانوں کے کئی وفود کے ساتھ ملاقات کی اور برفباری سے ہوئے نقصان کی جانکاری حاصل کی۔

آل انڈیا کسان سنگھرش سمیتی کا دورہ کشمیر

By

Published : Nov 15, 2019, 9:00 PM IST

Updated : Nov 15, 2019, 10:12 PM IST

مرکز کے زیر انتظام کشمیر صوبے میں حال ہی میں ہوئی بھاری برفباری اور پچھلے تین ماہ سے جاری ناسازگار حالات کی وجہ سے کسانوں کو ہوئے نقصان کا جائزہ لینے کے غرض سے مختلف ریاستوں سے آئے ہوئے ایک ڈیلی گیشن آل انڈیا کسان سنگھرش سمیتی نے وادی کشمیر کا دو روزہ دورہ کیا۔

آل انڈیا کسان سنگھرش سمیتی کا دورہ کشمیر

اپنے دورہ کے دوران ڈیلی گیشن نے کسانوں کے کئی وفود کے ساتھ ملاقات کی اور برفباری سے ہوئے نقصان کی جانکاری حاصل کی۔

اس دوران ڈیلی گیشن کے سربراہ یوگیندر یادو کشمیر چیمبر آف کامرس سے بھی ملاقی ہوئے اور بعدازاں میڈیا نمائیندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ غیر متوقع برفباری سے وادی کے کسانوں کو کافی نقصان ہوا ہے۔

انہوں نے مرکزی سرکار سے اپیل کی ہے کہ متاثرہ کشمیری کاشتکاروں کو فوری معاوضہ ادا کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ دہلی جاکر مرکزی حکومت کے ساتھ کشمیری کسانوں کا مسئلہ اُٹھائے گے۔

Last Updated : Nov 15, 2019, 10:12 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details