اردو

urdu

ETV Bharat / state

ترال اور اونتی پورہ میں سخت بندشیں عائد - مرگ علاقے میں سپرد خاک کیا گیا۔

گزشتہ روز جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ علاقے کے گوری پورہ میں ہوئے تصادم میں دو عسکریت پسند ہلاک ہوئے تھے۔

ترال اور اونتی پورہ میں سخت بندشیں عائد
ترال اور اونتی پورہ میں سخت بندشیں عائد

By

Published : Apr 26, 2020, 4:22 PM IST

ہلاک شدہ عسکریت پسندوں کی شناخت جوبیارہ اونتی پورہ کے شاہد احمد پنچھو ولد منظور احمد اور شفاعت نبی میر ولد غلام نبی ساکنہ ترال پائین کے بطور کی گئی جبکہ ایک مقامی شہری منصور احمد صوفی بھی اس تصادم میں ہلاک ہوا، اس کے بارے میں پولیس کا دعوٰی ہے کہ وہ او جی ڈبلیو کے بطور کام کر رہا تھا، تاہم ان کے گھروالوں نے اس کو غلط قرار دیا۔

ترال اور اونتی پورہ میں سخت بندشیں عائد

دو عسکریت پسندوں اور عام شہری کو گاندربل ضلع کے سونامرگ علاقے میں سپرد خاک کیا گیا۔

معلوم ہوا ہے کہ ہلاک شدگان کے افراد خانہ نے سونامرگ جاکر ان کی آخری رسومات میں شرکت کی۔

اس دوران آج اونتی پورہ اور ترال میں سخت بندشیں عائد کی گئی تھیں تاکہ زیادہ لوگ عسکریت پسندوں کے گھر تعزیت پر نہ جا سکے۔

ترال بس اسٹینڈ کو آج مکمل طور پر سیل کر دیا گیا تھا اور ہلاک شدہ عسکریت پسند کے گھر کی طرف کسی کو جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details