اردو

urdu

ETV Bharat / state

وادی کشمیر میں سیاحوں کی تعداد میں اضافے کی وجہ ؟ - srinaga

وادی کشمیر میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے مختلف اور منفرد اقدامات انفرادی اور اجتماعی سطح پر اٹھائے جارہے ہیں ۔

وادی کشمیر

By

Published : Apr 29, 2019, 7:26 PM IST

Updated : Apr 29, 2019, 7:32 PM IST

اس کڑی کے تحت کوہ ماران پر محکمہ سیاحت کی وساطت سے ایک نجی ادارے نے اس ریسٹورنٹ کا قیام عمل میں لایا ہے۔جس کا افتتاح مقامی یتیم خانے کے بچوں کے ہاتھوں کروایا گیا ۔

وادی کشمیر

یہ ریستوران کوہ ماران پر نئے اور پر کشش انداز میں تعمیر کیا گیا ہے اور اس ریستوران سے پوری وادی کشمیر کا قابل دید نظارہ کیا جاسکتا ہے۔

اگرچہ یہ کوہ ماران کی پہاڑی پر واقع ہے تاہم ریستوران کے اندر اور آس پاس فطری ماحول کی بھر پور جھلک نمایاں ہوتی ہے۔

دوسری جانب اس ریستوران میں وادی کشمیر کی ثقافت، ورثے اور تاریخی اہمیت کی حامل چیزوں کا خاص دھیان رکھا گیا ہے تاکہ ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کے ساتھ ساتھ یہاں کے مقامی لوگ بھی اپنی ثقافت اور ورثے سے ملی چیزوں سے آشنا ہوجائے ۔

ان بچوں کا ماننا ہے کہ اتنی اونچائی پر انہوں نے پہلی بار۔وادی کشمیر خاص کر شہر سرینگر کا ایسا نظارہ دیکھا ہے ۔جہاں پر پورا شہر سرینگر اپنے دلکش اور پر کیف رنگ میں دکھائی دے رہا ہے ۔


وہیں اس ریستوران کے مالک کا کہنا ہے کہ اس ریستوران کو شروع کا کرنے کا مقصد یہاں آنے والے ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کو یہاں کے بہترین پکوانوں کے ساتھ ساتھ قدرت کی عطا کردہ فطری حسن سے روح بروح کرانا ہے۔

Last Updated : Apr 29, 2019, 7:32 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details