اردو

urdu

ETV Bharat / state

کھیلو انڈیا: گلمرگ میں چوتھے روز مختلف مقابلے جاری - 'کھیلو انڈیا' سرمائی کھیلوں کا دوسرا ایڈیشن

'کھیلو انڈیا' سرمائی کھیلوں کا دوسرا ایڈیشن عالمی شہرت یافتہ سکی ریسورٹ گلمرگ میں جاری ہے۔

کھیلو انڈیا: گلمرگ میں چوتھے روز مختلف مقابلے جاری
کھیلو انڈیا: گلمرگ میں چوتھے روز مختلف مقابلے جاری

By

Published : Mar 1, 2021, 2:39 PM IST

گلمرگ میں کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کے چوتھے دن بھی مختلف مقابلے جاری ہیں جہاں گلمرگ کے گولف کورس میں پیر کی صبح نورڈک سکینگ اور نوشو کے مقابلے منعقد کئے گئے۔ وہیں کانگڈروی میں سنو بورڈنگ اور سکینگ کے مقابلے جاری ہیں۔

کھیلو انڈیا: گلمرگ میں چوتھے روز مختلف مقابلے جاری

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے دونوں کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ وہ یہاں کے انتظامات سے کافی مطمئن ہیں۔ تاہم مزید بہتر کرنے کی گنجائش ہے۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز گلمرگ میں برفانی تودے کی وارننگ کے پیش نظر زیادہ تر مقابلے ممکن نہیں ہو پائے تھے۔ گولف کورس پر ہوئے نورڈک سکینگ کے خواتین کے مقابلے میں آل انڈیا اسپورٹس فیڈریشن کی پرنس نے پہلا پائیدان حاصل کیا جبکہ اتراکھنڈ کی ببیتا دوسرے نمبر پر رہیں۔

ببیتا کا کہنا تھا کہ اس سال اتراکھنڈ میں زیادہ برفباری نہ ہونے کی وجہ سے وہ اچھی طرح سے مشق نہیں کر پائیں۔ ہمیں گلمرگ میں کافی مزہ آیا۔ انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ کھلاڑیوں کو میسر جاری سہولتوں میں بہتری لائے۔ بیت الخلاء اور دیگر انتظامات میں کام کرنے کی ضرورت ہے۔

مقابلے کے دوران ایک کھلاڑی کے زخمی ہونے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 'اس کھیل میں زخمی ہونا عام بات ہے جو آج گرتا ہے وہ کل بلندی پر بھی ہوتا ہے۔ ہمیں ہمت نہیں ہارنا چاہیے اور ڈر بھی نہیں لگنا چاہیے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details