اردو

urdu

ETV Bharat / state

کھیلو انڈیا: گلمرگ میں کھلاڑیوں اور سیاحوں کی گہما گہمی - سکینگ

گلمرگ میں اس وقت غیر ملکی سیاحوں کے ساتھ ساتھ بیرون ممالک کے کئی سیاح بھی موجود ہیں جو نہ صرف وادیٔ کشمیر کے ان پرُکیف اور پر مسرت مناظر سے لطف اندوز ہو رہے ہیں بلکہ اسکینگ کی تربیت پاتے ہوئے کافی خوشی کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔

Khelo India: huge rush of tourists and players in gulmarg to witness winter sports festival
کھیلوں انڈیا: گلمرگ میں کھلاڑیوں اور سیاحوں کی گہما گہمی

By

Published : Mar 9, 2020, 5:59 PM IST

سرمائی کھیلوں کے انعقاد کے ساتھ ہی گلمرگ میں ان دنوں کافی چہل پہل دیکھنے کو مل رہی ہے۔ مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں رونق اور دلکش مناظر دیکھے جارہے ہیں۔ وہیں برف کی سفید چادر اوڑھے یہ ڈھلان، خوبصورت اور ایک پُر کشش منظر پیش کر رہے ہیں۔

یہاں نہ صرف سرمائی کھیلوں میں شرکت کی غرض سے ملک کی مختلف ریاستوں سے آئے ہوئے کھلاڑی پہنچے ہیں بلکہ اس خوبصورتی کا لطف اٹھانے کے لیے بھی گلمرگ میں سیاح موجود ہیں۔ وہیں یہ سیاح یہاں کی دلکشی کا لطف اٹھانے کے ساتھ ساتھ مشہور اسکینگ کا بھی مزہ لے رہے ہیں۔

کھیلوں انڈیا: گلمرگ میں کھلاڑیوں اور سیاحوں کی گہما گہمی

گلمرگ میں اس وقت غیر ملکی سیاحوں کے ساتھ ساتھ بیرون ممالک کے کئی سیاح بھی موجود ہیں جو نہ صرف وادیٔ کشمیر کے ان پُرکیف اور پُر مسرت مناظر سے لطف اندوز ہو رہے ہیں بلکہ اسکینگ کی تربیت پاتے ہوئے کافی خوشی کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔

سیاح یہاں کی خوبصورتی کو دیکھتے ہوئے یہ بے ساختہ کہہ اٹھتے ہیں کہ۔۔

اگر فردوس بر روئے زمیں است

ہمیں است و ہمیں است و ہمیں است

وہیں اسکینگ میں مقامی نوجوانوں کے ساتھ ساتھ کئی غیر مقامی نوجوان بھی تربیت پا رہے ہیں جن کا کہنا ہے کہ کھیلو انڈیا کی وساطت سے یہاں سرمائی کھیلوں کو فرروغ حاصل ہوگا بلکہ نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے وسائل بھی پیدا ہوں گے۔

دوسری جانب ان نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو تربیت فراہم کر رہے انسٹرکٹر کا کہنا ہے کہ اس طرح کے سرمائی کھیلوں سے بین الاقوامی سطح پر مشہور اسکینگ کھیل کے علاوہ دیگر سرمائی کھیلوں کو بھی فروغ ملے گا۔

قابل ذکر ہے کہ گلمرگ میں ہفتے کے روز شروع ہوئے سرمائی کھیل مقابلے اس وقت جاری ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details