گاندربل:جموں و کشمیر ضلع گاندربل میں واقع کھیر بھوانی مندر میں لگنے والا سالانہ میلہ کا رواں برس انعقاد کیا جارہا ہے۔ اس حوالے سے آج ڈپٹی کمشنر گاندربل کی صدارت میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں میلہ سے متعلق کئی مسئلے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ Kheer Bhawani Mela not cancelled
گزشتہ کئی روز سے لگاتار یہ افواہیں گردش کر رہی تھی کہ جموں و کشمیر میں بڑھتے ٹارگٹ کلنگ کو لیکر رواں برس میلہ کھیر بھوانی کا انعقاد نہیں کیا جائے گا۔ تاہم ان افواہوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر گاندربل شیامبیر سنگھ نے کہا کہ 'ایسی افواہ پھیلانے والے لوگوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوسکتی ہے۔
انہوں نے ایس پی گاندربل کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'میلہ کھیر بھوانی کے لیے تمام انتظامات کیے جارہے ہیں۔ عوام اور افسران کی مدد سے کئی ساری چیزیں مکمل کرلی گئی ہیں جس کا آج جائزہ لیا گیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے تمام لوگوں اور خاص طور پر ہندو بھائیوں سے اپیل کی کہ اس میلے کو کامیاب بنانے میں بڈھ چڑھ کر حصہ لیں۔
مزید پڑھیں:
وہیں ایس پی گاندربل نکھل بورکر نے سیکورٹی کے حوالے سے کہا کہ 'ہمارا جو سیکورٹی پلان ہے، وہ بالکل تیار ہے اور اسے حتمی شکل دی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میلے کے دوران دن رات چوکسی برتی جائے گی اور کھیر بھوانی مندر یا آس پاس کے تمام علاقوں کے گلی کوچے سیل کر دیے جائیں گے۔